14 ستمبر 2013 - 19:30
عفت و پاکدامنی میں خواتین کو حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ طیبہ بزرگی

ایران کے صوبہ گیلان کے گورنر ہاوس میں امور خواتین کی انچارج نے کہا خواتین کو عفت و پاکدامنی اور دین کی حفاظت میں حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔

ابنا: طیبہ بزرگی نے عشرہ کرامت کی مناسبت سے خواتین کے ایک پروگرام میں حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ کو دینی احکام بیان کرنے میں بہت زیادہ مہارت حاصل تھی اور آپ کا علمی اور روحانی مقام بہت بلند تھا۔ انہوں نے کہا خواتین کو عفت اور پاکدامنی میں حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا جوان خواتین کو حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ کی زندگی کا مطالعہ کرکے ان کے طرز زندگی سے معاشرے کو آشنا کرنا چاہئے۔......./169